وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 210 of 508

وفا کے قرینے — Page 210

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 210 مکرم پرویز پروازی صاحب جس کے سر پر تھا ہمیشہ سے خُدا کا سایہ قدرتِ ثانیہ سے نَافِلةً لَّكُ آیا جانے والے کی جدائی سے جگر چھلنی تھے ذہن ماؤف تھے اور قلب و نظر چھلنی تھے تیرے آنے سے سکینت کی ہوا آئی اپنے دامن میں بہاروں کی سحر لائی ہے ہے مل گئی کھولتے جذبات کو یکدم راحت ساقيا ! آمدن عيد مبارك بادت ہم نے بھی دیکھ لیا اہلِ وفا کا آنا! آنے والے! ترا آنا ہے خُدا کا آنا دل عشاق پہ چھائی ہوئی رحمت دیکھی ہم نے اس رات برستی ہوئی برکت دیکھی ابن محمود ترا آنا عجب آنا تھا شمع روشن ہوئی جب ہر کوئی پروانہ تھا