وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 150 of 508

وفا کے قرینے — Page 150

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ 150 خلافت نے بشر کو عشق کے وہ راز سمجھائے کہ ان کو دیکھ کر ہوتی ہے حیرت کی فراوانی خلافت نے وہ حُسنِ زندگی بخشا ہے دنیا کو چمکتی ہے جمال پاک سے عالم کی پیشانی خلافت کیا ہے انوار نبوت کا تمہ ہے انہی انوار سے روشن ہے چشم نوع انسانی خلافت کی ردائے بے بدل چھینے کوئی مشکل خدا خود کر رہا ہے احمدیت کی نگہبانی بحمد اللہ عروج آدم خاکی کا دور آیا میسر ہے ہمیں پھر شوق یہ انعام رحمانی چوہدری علی محمد صاحب بی اے۔بی ٹی * وہ زمیں شور تھی جو شورے سے یکسر سفید بن گئی آج وہ رشک گل باغ جناں کیا کرامت ہے کہ تیرے پاؤں کے نیچے سے آج کر دیا جاری خدا نے چشمه آب رواں