وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 138 of 508

وفا کے قرینے — Page 138

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 138 نعمت خلافت مکرم شاہد منصور صاحب ازل کی گود میں تخلیق کے جذبے تڑپ اٹھے عروس نو بنے انسانیت کے اولیں لمحے مثیت نے یہ جب چاہا نوازے ارضِ عالم کو حضور حق سے دو تحفے ملے اولاد آدم کو وہ تحفے جن سے ظلمت قلب کی کافور ہو جائے وہ تحفے جن سے سینہ نور سے معمور ہو جائے حضور کبریائی سے فرشتوں کو ندا آئی کہ ہم نے آج بخشی خاک کے پتلوں کو برنائی زمیں کے تھے ذروں کو فلک پر ہم نے رفعت دی نبوت دی، نیابت دی، رسالت دی، خلافت دی فروغ ظلمت باطل کا جب بھی دور آتا ہے تو شمع نور آگیں نے کے حق فی الفور آتا ہے یہی سنت خدا کی ہے کبھی یہ ٹل نہیں سکتی زمین و آسماں مل جائیں پر یہ ٹل نہیں سکتی کبھی باطل کو خورشید رسالت دور کرتا ہے کبھی بدرِ خلافت ذرے کو پر نور کرتا ہے