وفا کے قرینے — Page 47
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 47 کیوں نہ ہو جب راہ حق سے ان کو خود دوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی اُس بروز مصطفے نے شوق سے حق کا پیام ہند سے لنڈن تلک پہنچا دیا باحترام عرب و افریقہ و امریکه و مصر و روم و شام ئن پہلے پیغام جب تو ہوگئی حجت تمام چل بسا جنت میں مہدی حق کو منظوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی بعد مهدی نور دیں کو چن لیا رحمان نے اور خلیفہ کر دیا خود قادر سبحان نے پہن کر تاج خلافت صاحب عرفان نے حق ادائی خوب کی اُس عامل قرآن نے چھ برس نت درس میں جلوہ گری نوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی چھ برس اعلیٰ خلافت کر چکا جب نورِ دیں اور رہا ثابت قدم ہر امتحاں میں پُر یقیں