اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page vii of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page vii

پیش لفظ اسوہ انسان کامل استقلال، عدل، امانت ، صدق لهجه ، سخاوت فی محلہ ، ایثار فی محله ، کرم في محلہ ، مروت في محلہ، شجاعت فی محلہ ، علو همت في محلہ علم فی محله تحمل في محلہ جمعیت فی محلہ، تواضع في محلہ ، ادب في محلہ شفقت في محلہ ، رافت في محلہ ، رحمت في محلہ ، خوف الہی ،محبت الہیہ ، أنس باللہ، انقطاع الی اللہ وغیرہ وغیرہ جمیع اخلاق فاضلہ اس نبی معصوم کے ایسے کمال موزونیت و لطافت و نورانیت پر واقعہ کہ الہام سے پہلے ہی خود بخود دروشن ہونے پر مستعد تھے ان نوروں پر ایک اور نور آسمانی جوجی الہی ہے۔وارد ہو گیا۔اور اُس نور کے وارد ہونے سے وجود باجود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار بن گیا۔(1) چنانچہ مذکورہ بالا خوبصورت موضوعات سیرت کے ساتھ حضرت میر صاحب مرحوم کے رسالہ ”انسان کامل کے عناوین بھی زیر نظر کتاب میں سمونے کی سعی کا بیڑا اٹھایا۔مزید برآں سیرۃ خاتم النبین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے آئندہ تکمیل کتاب کی خاطر آخر میں فہرست عناوین میں شمائل نبوی “ اور ”سب نبیوں سے زیادہ کامیاب نبی“ کے عنوان بھی قائم فرمائے تھے۔امید ہے اس خواہش کی تکمیل بالخصوص کتاب کے پہلے اور آخری مضمون سے اور بالعموم پوری کتاب سے ہو سکے گی۔سیرت پر ایسی کتاب کی تیاری ایک کٹھن ، صبر آزما اور طویل محنت طلب کام تھا جو مرحلہ وار ہی ممکن ہوسکا۔آغاز میں کتب حدیث وسیرت کا مطالعہ کرتے ہوئے موضوعات بالا پر مواد ساتھ ساتھ اکٹھا کیا جاتا رہا، بعد میں سیرۃ النبی "پر مضامین کا ایک سلسلہ شروع کر دیا گیا جو مختلف اخبارات و جرائد کی زینت بنتے رہے۔الحمدللہ کہ اُن تمام مطبوعہ و غیر مطبوعہ مضامین کو اسوہ انسان کامل کی صورت میں پیش کر کے کئی دیرینہ آرزوؤں کی تکمیل ہوتی ہے۔زیر نظر کتاب میں بیان کردہ واقعات سیرت کی ایک اپنی دلکشی ہے مگر ان کی اصل اہمیت یہ ہے کہ وہ ایک صاحب ایمان کے لئے بہترین دعوت عمل ہیں۔اس کتاب کی دوسری خصوصیت مضمون کی جامعیت ہے۔کوشش کی گئی ہے کہ سیرت رسول اور اخلاق فاضلہ کا کوئی اہم پہلو بیان سے رہ نہ جائے۔چنانچہ سینتالیس 7 متنوع عناوین پر مبسوط مضامین سیرت کتاب کی زینت ہیں۔جو واقعاتی ثبوت پیش کرتے ہیں کہ ہمارے نبی غریبوں، دولت مندوں ، محکوموں، حاکموں ، شادی شدہ اور مجر دلوگوں سب کے لئے ایک نمونہ تھے نیز بحیثیت باپ، بحیثیت شوہر، بحیثیت دوست، بحیثیت سپاہی اور بحیثیت جرنیل آپ ایک کامل انسان تھے۔اسوہ انسان کامل“ کی تیسری اہم خوبی حوالہ جات کے استناد کا خصوصی اہتمام ہے۔قرآنی آیات کے حوالے ہر مضمون میں ساتھ ہی دے دیئے گئے ہیں ( بسم اللہ کو ہر سورت کی پہلی آیت شمار کرتے ہوئے )۔-1 براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 ص 195 حاشیہ 11