اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 122 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 122

اسوہ انسان کامل 122 رسول کریم کی قرآن کریم سے گہری محبت اور عشق خوبصورت اور دلکش آواز میں کہ قریب تھا کہ میرا دل اُڑ جائے۔(احمد 29 ) یعنی میں مکمل طور پر اس تلاوت کے سننے میں محو ہو گیا اور اپنی کوئی ہوش نہ رہی۔حضرت جابر بن سمرہ نے نماز مغرب میں سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھنے کی سنت رسول روایت کی ہے۔(بغوی) 30 حضرت براء بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو نماز عشاء میں سورۃ التین کی تلاوت کرتے سنا۔اور خدا کی قسم میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے والا کوئی نہیں سنا۔( بخاری ) 31 حضرت معاذ بن جبل کو رسول کریم نے عشاء میں نسبتا مختصر قرآت کی خاطر سورة ،شمس وا ، والضُّحى،والليل اور سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت کی ہدایت فرمائی۔(احمد ) 32 نبی کریم جمعہ اور عیدین کے موقع پر سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ کی تلاوت فرماتے تھے۔(سیوطی )33 اسی طرح جمعہ کی نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون کی تلاوت کی روایت بھی آئی ہے۔(سیوطی )34 الغرض رسول کریم کے عشق قرآن کا اظہار قرآن شریف کی تلاوت کی کثرت سے بھی خوب ہوتا تھا۔قرآن آپ کی روح کی غذا تھا۔اور آپ کسی قلبی کیفیت یہی تھی۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گردگھوموں کعبہ میرا یہی ہے حواله جات 1 تفسير الجامع لاحكام القرآن قرطبی جز 15 ص54دار الكتاب المصرية 2 تفسير الجامع لاحكام القرآن قرطبی جز 11 ص 163 164 دار الكتاب المصرية 3 مستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 2 ص 278 4 مسنداحمد جلد 3 ص 166 5 مسنداحمد جلد 2 ص 450 6 مسنداحمد جلد 6 ص 302 7 مستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 1 ص 724