اسوہء انسانِ کامل — Page 55
اسوہ انسان کامل 55 شمائل نبوی ہوگئی آپ نے انگلی کو مخاطب کر کے یہ شعر کہا هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ تو ایک انگلی ہی تو ہے جو خون آلود ہوئی اور خدا کی راہ میں ہی تو نے یہ تکلیف اُٹھائی۔( بخاری )63 آپ کو اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت سے جوامع الکلم عطا کئے گئے تھے یعنی مختصر کلام میں ایسے گہرے مضمون بیان فرماتے تھے کہ دریا کو کوزے میں بند کر دیتے تھے۔نہایت لطیف خوبصورت محاورات میں کلام فرماتے تھے۔حضرت علی بیان کرتے ہیں وفد نہر آیا تو رسول اللہ نے ان کی درخواست پر ان کے حق میں دعا کی اور پھر انہیں ایک معاہدہ لکھ کر دیا کہ جو نماز قائم کرے مومن ہے، جو ز کوۃ ادا کرے مسلمان ہے جو کلمہ شہادت لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھ لے وہ غافل نہیں لکھا جائے گا وغیرہ۔حضرت علی کہتے ہیں اس معاہدہ کی فصیح و بلیغ عبارت دیکھ کر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہم ایک باپ کے بیٹے۔ایک شہر کی گلیوں میں پلے بڑھے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ وفود عرب سے آپ ایسی زبان میں کلام کرتے ہیں کہ اس کا جواب نہیں۔فرمایا اللہ نے مجھے ادب سکھایا ہے اور بہت بہترین سکھایا ہے اور میں بنی سعد میں پروان چڑھا ہوں۔( عیاض) 64 حضرت بریدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ سب لوگوں سے زیادہ فصیح تھے۔بعض دفعہ رسول کریم ایسا کلام کرتے تھے کہ لوگوں کو اس کے معنی کی سمجھ نہ آتی تھی ، یہاں تک کہ آپ خود اس کے معنے بیان فرماتے تھے۔(ابن جوزی) 65 حضرت عمر نے ایک دفعہ یہی سوال کیا کہ اے اللہ کے نبی! آپ کی زبان ہم سب سے بڑھ کر فصیح و بلیغ ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟ رسول کریم نے فرمایا کہ میرے پاس جبریل آئے اور انہوں نے مجھے میرے باپ اسماعیل کی زبان سکھائی۔(کنز )66 رسول کریم کو اچھے نام پسند تھے جیسے عبداللہ عبدالرحمن وغیرہ کسی نام کے اچھے معنے نہ ہوتے تو اسے بدل دیتے۔ایک شخص کا نام کون تھا جس کے معنی غم کے ہیں آپ نے اس کا نام سہل رکھ دیا جو آسانی کے معنی دیتا ہے۔ایک عورت کا نام عاصیہ تھا جس میں نافرمانی کا مفہوم ہے اس کا نام جمیلہ رکھ دیا یعنی خوبصورت۔( بخاری ) 67 معاشرت رسول کریم کی معاشرت اپنے اہل خانہ اور صحابہ کرام کے ساتھ رافت و رحمت کی آئینہ دار تھی۔فرمایا تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کیلئے بہتر ہو۔اور میں تم میں سب سے بڑھ کر اپنے اہل کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہوں۔“ ( ابن ماجہ ) 8 گھر میں بے تکلفی سے خوش خوش رہتے۔کبھی بیویوں کو کہانیاں اور قصے بھی سناتے۔اہل خانہ سے حد درجہ کی نرمی اور 68