اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 654 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 654

654 نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی اسوہ انسان کامل بعد بھی ہندوستانی، افریقی اور ترکی اقوام کے قرآن پر ایمان لانے جیسے انقلاب انگیز واقعات کے باوجود اب تک محفوظ ہیں۔اگر کسی طرح عیسائی رسول مقدس پطرس یا مقدس پولوس ویٹیکن میں واپس آجائیں تو عین ممکن ہے کہ وہ اس دیوتا کا نام پوچھیں جس کی عبادت عجیب و غریب انداز سے اس عظیم الشان گرجا گھر میں کیجاتی ہے۔لیکن ترکی کے سینٹ صوفیہ کا گنبدا اپنے حجم اور سجاوٹ میں اضافے کے ساتھ مدینہ میں محمد کے ہاتھوں تعمیر شدہ ایک سادہ سی مسجد کا عکس پیش کرتا ہے۔محمدی لوگ مل کر اپنے مذہب کے کسی حصہ میں تبدیلی یا دین سے وابستگی کے خلاف جس حد تک انکی استعداد تھی اور جس قدر انسانی ذہن تصور میں لاسکتا ہے باتوں کی مزاحمت کرتے رہے۔لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ایک سادہ اور غیر متبدل اسلامی عقیدہ ہے۔اوقیانوس سے گنگا تک قرآن کریم نہ صرف مذہبی اور الہیات کے بارے میں بلکہ معاشرتی اور تعزیراتی قوانین کے ضمن میں بھی مسلمہ طرز عمل ہے۔اور وہ اصول جو انسانوں کے اعمال اور اموال کو متوازن کرتے ہیں خطا سے مبرا احکام خداوندی کی نا قابل تغیر تصدیق سے محفوظ کیے گئے ہیں۔۔۔۔وہ نیک نیتی سے اپنے سے پہلے نازل ہونے والے کلام الہی کو اپنے مذہب کی بنیاد کے طور پر مانتے تھے، ان کا تقدس کرتے اور ان مذاہب کے بانیوں کی نیکی اور ان کے معجزات کو سچ مانتے انہوں نے ایمان لانے والوں میں سخاوت اور دوستی کی روح پھونک دی ، معاشرتی نیکیوں کو بجالانے کا حکم دیا۔اپنے قوانین اور ضابطہ سے بدلے کی خواہش کو قابو میں کیا اور بیواؤں اور یتیموں پر زیادتیوں کو ختم کیا۔“ 20 مسٹر پرنکل کنیڈی (Pringle Kennedy) نے اپنی انگریزی کتاب "عربین سوسائٹی ایٹ دی ٹائم آف محمد“ میں لکھا:۔۔"Muhammad was, to use a striking expression, the man of the hour۔In order to understand his wonderful success, one must study the conditions of his times۔Five and half centuries and more had elapsed when he was born since Jesus had come into the world۔At that time, the old religions of Greece and Rome, and of the hundred and one states along the Mediterranean, had lost their vitality۔In their place, Caesarism had come as a living cult۔The worship of the state as personified by the reigning Caesar, such was the religion of the Roman Empire۔Other religions might exist, it was true; but they had to permit this new cult by the side of them and predominant over them۔But Caesarism failed to satisfy۔The Eastern religions and superstitions (Egyptian, Syrian, Persian) appealed to many in the