اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 631 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 631

631 نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی يقيناً اسوہ انسان کامل ترجمہ : ” آپ نہایت قابل اور کرشماتی راہنما کے طور پر ابھرے۔جس نے نہ صرف عرب کونئی شکل دی بلکہ پوری دنیا کی تاریخ کو بدل کے رکھ دیا۔ہم اسلامی با ہمی مساوات کے نظریہ کو جس میں تمام آدمیوں کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مساوی حقوق فراہم کیے جاتے ہیں۔باہمی بھائی چارہ اور محبت کو فروغ دینے میں مؤثر پاتے ہیں۔محمد نے خود اپنے کردار میں اخوت کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا۔۔بلا مبالغہ صدیوں تک مغرب میں ہمارا رجحان محمد کو ایک شدت پسند شخصیت ایک بے رحم جنگجو اور ایک جذبات سے عاری سیاستدان کی شکل میں دیکھنے کا رہا ہے آپ ایک انتہائی شفیق اور عقل مند شخصیت تھے۔محمد کی غیر معمولی کامیابی صرف اور صرف الہی تائید ہی کی مرہون منت دکھائی دیتی ہے۔ابتدائی عیسائیوں کے برعکس کہ جنہوں نے "Pax Romana" یعنی تمام ریاستوں میں امن کے قیام کی آڑ میں اپنی تمام تر کوششوں کو محض اپنی اپنی زندگیوں کو سنوارنے میں لگایا۔محمد اور آپ کے ساتھیوں نے اپنے پورے معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا جس کے بغیر کسی بھی قسم کی اخلاقی یا روحانی ترقی ناممکن تھی۔مسلمان مملکت محمد کی وفات کے سو سال کے اندر اندر اپنی وسعت کی حدوں تک پھیل چکی تھی۔اور مسلمانوں نے جنگ کے زمانے میں بھی اپنے ہمسائیوں سے معمول کے سفارتی اور معاشی تعلقات استوار کیے تھے۔کسی یہودی، عیسائی یا زرتشی پر اسلام لانے کیلئے کوئی دباؤ نہ ڈالا جاتا تھا۔ہم یہاں مغرب میں کبھی بھی اسلام کو صحیح تناظر میں نہ دیکھ سکے۔ہمارے اس کے بارے میں نظریات بالکل نا پختہ اور نا معقول سے رہے ہیں اور آج ہم خود اپنی برداشت اور ہمدردی کے وعدے سے انحراف کر رہے ہیں۔کیونکہ آج مسلمان دنیا میں نفسیاتی دباؤ اور تکلیف کو ہم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اسلام مٹنے والا یا اپنا حسن کھونے والا نہیں بلکہ بہتر تھا کہ اگر یہ پھلتا پھولتا اور اس میں آب و تاب رہتی۔ہم اب صرف امید ہی کر سکتے ہیں کہ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔اگر ہمارے مغربی روایات اور نظام کو مفصل سمجھنا مسلمانوں کی ضرورت ہے تو ہم مغربی اقوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو بعض پرانے تعصبات سے آزاد کریں شاید ایک ابتدائی سیڑھی نبی کریم کی شخصیت ہو سکتی ہے۔ایک ہمہ جہت ، جذبات سے پر شخصیت جس نے بعض دفعہ ایسے کام کیے جن کا تسلیم کرنا ہمارے لئے مشکل ہے لیکن آپ مذہبی دنیا میں بہت اعلیٰ درجہ کی دماغی صلاحیات کے مالک تھے اور آپ نے ایک ایسے مذہب اور ثقافت کی داغ بیل ڈالی جس کی بنیاد مغربی افسانوں کے برعکس تلوار پر نہیں تھی اور جس کے نام ”اسلام“ کا مطلب امن و مصالحت پیدا کرنا ہے۔“ 5۔پروفیسر مسٹر منٹگمری واٹ (1960ء) برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے عربی واسلامیات کے پروفیسر اور کتاب محمد ایٹ مدینہ کے مصنف ہیں۔وہ لکھتے ہیں۔"It must rank as one of Muhammad's greatest achievements that he effected a genuine reconciliation with the leading men of Mecca - the men who a few months before had been his implacable enemies۔In both Meccan and Medinan periods Muhammad's