اسوہء انسانِ کامل — Page 618
اسوہ انسان کامل 618 آنحضرت ﷺ کی خداداد فر است و بصیرت اسے واپس لے آئیں گے۔(بخاری ومسلم )46 رسول اللہ کی کمال بصیرت ہے کہ اتنے اہم تفصیلی سوال کا جواب اتنی جامعیت اور اختصار سے دیا کہ کوئی تشنگی باقی نہ رہنے دی۔پہلے تو زمانہ بتا دیا کہ ایمان کے ثریا پر اٹھ جانے کا زمانہ آخرین میں بعثت کا ہے۔دوسرے یہ بتایا کہ آپ خود مبعوث نہیں ہوں گے۔بلکہ سلمان کی قوم سے ان جیسا آپ کا ایک وفا شعار خادم اسلام پیدا ہوگا اور تیسرے یہ بتایا کہ اہل فارس و ہی خادم اسلام آکر ایمان کو دنیا میں قائم کرے گا۔ایک اور موقع پر رسول اللہ نے بنی اسرائیل کے بہتر فرقوں کی طرح اپنی امت کے تہتر فرقوں میں بٹ جانے کی پیشگوئی کے ساتھ فرمایا کہ سب آگ میں ہوں گے سوائے ایک کے۔تو آپ سے پوچھا گیا وہ کونسا فرقہ ہوگا؟ آپ نے فرمایاوہ جماعت جو میرے اور میرے صحابہ کے نمونہ اور نقش قدم پر چلنے والی ہوگی۔(ترمندی )47 دراصل یہی وہ جماعت اور فرقہ ناجیہ تھا جس کی خوشبو محسوس کر کے اور اللہ سے خبر پاکر چودہ سوسال بعد آنے والے اپنے غلاموں کی خصوصیات اور خوبیوں کا بڑی محبت سے آپ نے ذکر فرمایا:۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک دفعہ جنت البقیع کے قبرستان میں تشریف لے گئے اور اہل قبور کو سلام کیا۔گزشتہ اصحاب کو سلامتی کی دعا دے کر پھر آخری زمانہ کی جماعت آخرین کو بھائی اور والہانہ رنگ میں یاد کرتے ہوئے شوق سے فرمایا کہ میری دلی تمنا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو ان آنکھوں سے دیکھ لیتے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں؟ آپ نے فرمایا تم تو میرے صحابہ ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو ابھی نہیں آئے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اپنی امت کے ان افراد کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی دنیا میں نہیں آئے۔آپ نے فرمایا تم پنج کلیان گھوڑے ( جن کے پاؤں اور پیشانی پر سفیدی کے نشان ہوتے ہیں ) کالے سیاہ گھوڑوں کے درمیان دیکھو تو پہچان لو گے یا نہیں؟ صحابہ نے اثبات میں جواب دیا تو آپ نے فرمایا کہ قیامت کے دن وضو کی وجہ سے میرے ان امتیوں کے چہرے اور پاؤں روشن ہوں گے۔اور میں حوض کوثر پر ان کا پیشر ہوں گا۔( احمد )48 الغرض اس پاک جماعت کی خوبیوں کو آپ نے بڑی محبت سے یاد کیا۔ایک دفعہ صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ کوئی ہم سے بھی بہتر ہوگا ؟ ہم نے جہاد اور دینی خدمات کی توفیق پائی۔آپ نے فرمایا کہ ہاں ایک قوم ہے جو تمہارے بعد ہوگی وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔(مسند دارمی )49 خدا کرے کہ ہم اپنے آقا ومولا کی نیک امیدوں پر پورا اترنے والے ہوں۔اور آپ کی فراست و بصیرت سے حصہ پانے والے ہوں۔آمین