اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 546 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 546

اسوہ انسان کامل 546 نبی کریم کی شان تو کل علی اللہ بے نیازی سے وہ جواب قاصدان شاہ روم کو دیا کہ جاؤ ! آج رات میرے خدا نے تمہارے خدا کو قتل کر دیا ہے۔اور پھر واقعہ میں ایسا ہی رونما ہوا۔(طبری) 30 غزوہ حنین میں بھی صحابہ کے پسپا ہو جانے کے بعد رسول اللہ کمال شان تو کل سے تنہا آگے بڑھے تھے اور بالآخر فتح پائی تھی۔الغرض رسول اللہ کی ساری زندگی در اصل خدا پر توکل کی ایک خوبصورت مثال ہے۔آپ کی دعا ہمیشہ یہ ہوتی تھی کہ اے خدا میں نے ہر آن تجھ پر توکل کیا اور ہمیشہ اللہ کی ذات ہی آپ کا پہلا اور آخری سہارا رہی۔پس اے متوکلوں کے سردار! تجھ پر سلام کہ تیرے تو کل کا واسطہ دے کر آج بھی اہل اللہ خدا کی غیبی تائید ونصرت کے نشان دیکھتے ہیں۔حواله جات 1 مسند احمد جلد6ص24,25 2 بخاری (32) كتاب الحج باب 6 3 ترمذی (38) کتاب صفة القيامه باب 60 4 بخاری (39) كتاب البيوع باب 50 5 مسنداحمد جلد 6ص306 6 بخاری(83) کتاب الدعوات باب 8 7 ترمذی (49) كتاب الدعوات باب 122 واحمد بن حنبل جلد 3 ص 184، کنز العمال جلد 7 ص 94 مسند احمد جلد4ص20 9 ترمذی(49) کتاب الدعوات باب 30 10 ابوداؤد (29) کتاب الطب باب 24