اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 281 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 281

اسوہ انسان کامل 281 رسول اللہ بحیثیت داعی الی اللہ مسلمان ہوکر لوٹے۔(الحلبیہ )84 ان قبائل کی آمد اور قبول حق سے عرب میں اسلام کا نام بلند ہوا اور رسول اللہ کی تبلیغی کا وشوں کے نتیجہ میں اس بت پرست جزیرہ میں توحید کی منادی بر سر عام ہونے لگی۔رسول اللہ کی آخری وصیت عمر بھر حق تبلیغ ادا کرنے کے بعد نبی کریم نے اپنی زندگی کے آخری حج کے موقع پر اپنی انقلاب انگیز تعلیم امن کا خلاصہ بطور اعادہ اُمت کے ہزاروں نمائندوں تک پہنچایا۔انہیں آخری وصیت بھی تبلیغ ہی کے بارے میں فرمائی کہ جو حاضر ہیں وہ ان لوگوں تک یہ پیغام ضرور پہنچا ئیں جو یہاں موجود نہیں، کیونکہ بسا اوقات ایک غیر حاضر آدمی موجود شخص سے زیادہ بات کو یادر کھنے والا اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے والا ہوتا ہے۔( بخاری ) 85 پھر آپ نے موجود ہزاروں مسلمانوں سے یہ گواہی لی کہ کیا میں نے پیغام پہنچادیا، سب نے بیک زبان ہوکر کہا کہ آپ نے بلاشبہ پیغام پہنچانے کا حق ادا کر دیا۔تب آپ نے آسمان کی طرف انگلی کر کے خدا کو گواہ ٹھہرایا اورکہا السلهم اشْهَدُ۔اے اللہ تو بھی گواہ رہنا۔( بخاری )86 اے ہمارے آقا! بے شک تیرارب اور اس کے فرشتے بھی گواہ ہیں کہ تو نے پیغام پہنچانے کا حق خوب ادا کر دیا اور جس طرح تیرے دور کے ہزاروں اصحاب نے اپنی چشم دید گواہی دی تھی کہ آپ نے حق تبلیغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔آج چودہ سو سال بعد ہم تیرے اُمتی اور غلام بھی صدق دل سے گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے اس شان سے حق تبلیغ ادا کیا کہ اس کی مثال روئے زمین پر اس سے پہلے نہیں ملتی۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّم إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ