اسوہء انسانِ کامل — Page 272
اسوہ انسان کامل 272 رسول اللہ بحیثیت داعی الی اللہ قرار دیا جائے )۔انہوں نے کہا ان میں سے کوئی بات حضرت مسیح میں ہم نہیں جانتے۔آپ نے فرمایا کہ ” ہمارے رب نے حضرت عیسی کو رحم مادر میں جیسے چاہا شکل عطا فرمائی۔پھر ہمارا رب نہ تو کھاتا ہے نہ پیشاب پاخانہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا ”یہ درست ہے۔آپ نے فرمایا ” کیا تمہیں پتہ ہے کہ عیسی کی والدہ اسی طرح حاملہ ہوئیں جیسے ایک عام عورت حاملہ ہوتی ہے؟ پھر اسی طرح عیسی کی ولادت ہوئی جس طرح ایک عام عورت بچہ جنتی ہے۔پھر حضرت عیسی بچے کی طرح غذا بھی لیتا تھا اور کھاتا پیتا اور پیشاب بھی کرتا تھا۔انہوں نے کہا ”ہاں“ آپ نے فرمایا ” پھر تمہارا سی دعوئی کہ وہ خدا کا بیٹا ہے کیسے درست ہو سکتا ہے؟ اس پر وہ لا جواب اور خاموش ہو کر رہ گئے۔(واحدی ) 63 شاہان مملکت کو خطوط شاہان مملکت کو خطوط بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم الشان تبلیغی شاہکار اور بہادرانہ کارنامہ ہے۔ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانان مدینہ کو سب سے بڑا خطرہ جنوب میں قریش مکہ سے تھا جن کے ساتھ 6ھ میں حدیبیہ مقام پر ایک صلح نامہ ہو گیا۔ہر چند کہ ابھی شمال کی طرف سے یہود خیبر کا خطرہ موجود تھا مگر بڑے خطرہ کے ٹل جانے سے مدینہ کے حالات معمول پر آنے لگے اور مسلمانوں نے سکھ کا سانس لیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ امن کو تبلیغ کی وسعت کے لئے غنیمت جانا اور عرب کے چاروں اطراف میں شاہان مملکت کو تبلیغی خط لکھے۔اس زمانہ میں ایران اور روم کی حکومتیں دنیا کی عظیم ترین سلطنتیں تھیں۔عرب ریاستیں ان کی باجگزار اور تابع مہمل سجھی جاتی تھیں۔اندر میں حالات ایک عرب کا ان حکومتوں کو خطاب اور اپنی اطاعت کی طرف بلانا اعلان جنگ کے مترادف تھا۔کوئی عام انسان ایسی جرات کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔یہ تبلیغی خطوط رسول اللہ کے اپنے مشن پر یقین ، خدا کی ذات پر کامل ایمان و توکل اور غیر معمولی شجاعت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔کسری شاہ ایران کو خط نبی کریم اللہ نے حضرت عبداللہ بن حذافہ بن قیس کو اپنا خط دے کر کسری بن ہرمز شہنشاہ ایران کے پاس بھجوایا۔اس خط کی عبارت تبلیغی مکاتیب کیلئے راہنما ہے۔آپ نے لکھا:۔اللہ کے نام کے ساتھ جو رحمان اور رحیم ہے۔اللہ کے رسول محمد کی طرف سے یہ خط فارس کے شہنشاہ کسری کے نام ہے۔جو بھی ہدایت کی پیروی کرے، اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اس پر سلامتی ہو۔میں آپ کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔میں تمام لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں تا کہ ہر زندہ شخص کو ہوشیار کروں اور انکار کرنے والوں پر فرد جرم لگ جائے۔اسلام قبول کر لیجئے سلامتی آپ کا خیر مقدم کرے گی اور اگر انکار کریں گے تو قوم مجوس کا گناہ بھی آپ پر ہوگا۔کسری شاہ ایران نے یہ خط پڑھ کر پھاڑ ڈالا تھا۔جس پر رسول اللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کی حکومت اسی طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔( بخاری ) 64 یہ دعا بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی۔