اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 124 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 124

اسوہ انسان کامل 124 رسول اللہ کی قبولیت دعا کے راز آداب دعا رسول اللہ کی قبولیت دعا کے راز رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبولیت دعا کے راز اپنے تجربے سے خود مشاہدہ کئے پھر ہمیں بھی وہ آداب سکھائے۔آپ نے ان حالات، مقامات، اوقات، مواقع اور کیفیات کی نشاندہی فرمائی جن میں دعا ئیں بطور خاص قبول ہوتی ہیں۔ان تمام کیفیات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل یہ حالتیں انسان میں جوش اضطراب اور دعا کی تحریک میں ممد و معاون ہوتی ہیں۔اس لئے ایسے حالات اور اوقات کی دعائیں خاص قبولیت کا اثر رکھتی ہیں۔ان با برکت اوقات کا تذکرہ یہاں مناسب ہوگا۔نماز تہجد کی دعائیں ( بالخصوص رات کے آخری حصہ میں ) اذان کے وقت نیز اذان واقامت کے درمیان کی دعا سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آمین کی کیفیت میں امام اور ملائکہ سے موافقت یعنی نماز میں توجہ سے دعا حالت سجدہ کی دعائیں نماز جمعہ میں قبولیت دعا کی گھڑی مسلمانوں کے اجتماع اور پاکیزہ مجالس ذکر کی دعائیں روزہ دار کی افطاری کے وقت کی دعا رمضان المبارک بالخصوص آخری عشرہ اور لیلتہ القدر کی دعائیں ختم قرآن کے وقت کی دعا حالت مظلومیت کی دعائیں بارش کے وقت کی دعا ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا۔ایک شخص کی دوسرے غیر موجود بھائی کے حق میں دعائیں بعض تعلقات کی وجہ سے بھی دعا میں اضطراب اور جوش پیدا ہوکر وہ لائق قبول ٹھہری ہے۔مثلاً والدین کی اولاد کے بارے میں اور نیک اولاد کی والدین کے حق میں دعا امام عادل کی دعا نیز صالح اور نیک لوگوں کی دعائیں بعض مقامات بھی قبولیت دعا کے لئے خاص جوش اور تا ثیر پیدا کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کو دیکھ کر دعا مقام ابراہیم پر نیز حجر اسود کے پاس دعا