اسوہء انسانِ کامل — Page ix
اسوہ انسان کامل V دیباچه دیباچه طبع سوم الحمد للہ کہ کتاب اسوہ انسانِ کامل کو خدا کے فضل سے بہت پذیرائی ملی۔اس کا پہلا ایڈیشن تو بہت جلد ختم ہو گیا تھا۔اس میں سہو کتابت کی کچھ خامیاں تھیں جو بھارت سے شائع ہونے والے دوسرے ایڈیشن میں دور کر دی گئی تھیں۔اب تیسرے ایڈیشن میں مزید اصلاحات کے ساتھ قابل قدر اضافے بھی ہیں جیسے رسول کریم کا مختصر سوانحی خاکہ" اور "آنحضرت کی قرآن کریم سے گہری محبت اور عشق کے مضامین۔دیگر عناوین میں بھی مزید واقعات شامل کئے گئے ہیں۔بالخصوص آخری عنوان ”نبیوں میں سب سے زیادہ کامیاب نبی میں مزید حوالہ جات کے علاوہ اصل انگریزی عبارات شامل کرنے کا اہتمام بھی کر دیا گیا ہے۔کتاب کے آخر میں ” المراجع والمصادر “ کے تحت فہرست محولہ کتب بھی دیدی ہے۔اس ایڈیشن میں اشاریہ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تا کہ مطلوبہ حوالے جلد تلاش کئے جاسکیں۔کتاب کے آخر میں اسوہ انسان کامل کے بارہ میں اب تک موصول ہونے والی اہل علم کی آراء اور تبصرے بھی شامل ہیں۔ان گراں قدراضافوں کے باوجود کتاب کی ضخامت پہلے کی نسبت ڈیڑھ صد صفحات کم ہے۔اس کے لئے رسم الخط کے فانٹ (Font) میں موزوں تبدیلی کے ساتھ ہر صفحہ کی از سر نو ترتیب و تزئین کی گئی ہے۔جو کا تب (Composer) کی فنی حکمت عملی کا کرشمہ ہے۔فجزاه الله احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس حقیر مساعی میں بہت برکت ڈال دے اور یہ کتاب بہت زیادہ نافع الناس ثابت ہو۔آمین 21 رمضان المبارک بمطابق 5 نومبر 2004ء