اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page viii of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page viii

اسوہ انسان کامل iv پیش لفظ کوشش کی گئی ہے کہ ہر بات باحوالہ ہو اور ہر واقعہ سیرت کے ساتھ عام قاری کی سہولت کے لئے مختصر حوالہ و ہیں ذکر کر کے تفصیلی حوالہ کے لئے نمبر دے دیا گیا ہے۔سوائے بعض ایسے واقعات کے جن کا مکرر ذکر کرنا پڑا ہے یا کوئی ایسا شاذ حوالہ جس کی تحقیق و جستجو جاری ہے۔اہل علم محقق حضرات کے لئے ہر مضمون کے آخر میں تفصیلی حوالے بھی درج ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی معیاری اور ٹھوس علمی کام کا تنہا پیش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے اس لئے تمام تعاون کرنے والے احباب کا شکر یہ ادا کرنا بھی ضروری ہے۔اوّل فراہمی مواد کے سلسلہ میں بعض اہم بنیادی کتب حدیث و مآخذ سیرت نیز حوالہ جات حدیث کی تلاش کے لئے کلیدی کتب مہیا کرنے میں تعاون کرنے والے احباب ہیں۔پھر تیاری مضمون کے وقت املاء لینے یا رف مسودہ قلمبند کرنے والے، کمپوزنگ کرنے والے، پروف ریڈنگ کر کے مسودہ کے بارہ میں مفید مشورے دینے والے ہیں۔جن میں بعض متخصصین فی الحدیث اور بطور خاص عزیزم مکرم عطاء اللہ مجیب صاحب قابل ذکر ہیں جنہوں نے حوالہ جات کی تلاش میں مخلصانہ سعی کی۔اسی طرح کتاب کے اشاریہ کی تیاری اور اس کی طباعت و اشاعت کے آخری مراحل سر ہونے تک معاونت کرنے والے احباب بھی شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین۔اے اللہ ! اس کتاب کو دنیا کی ہدایت کا ذریعہ بنادے کہ وہ سچی اور دلی محبت کے ساتھ اس عظیم رسول کا پاک نمونہ اپنا ئیں اور اس احقر کے لئے یہ کتاب تو شئہ آخرت اور شفاعت رسول کا وسیلہ بن جائے۔گر قبول افتد زهي عزو شرف والسلام 21 / رمضان المبارک بمطابق 5/ نومبر 2004 ء