اسوہء انسانِ کامل — Page 629
اسوہ انسان کامل 629 نبیوں میں سب سے بزرگ اور کامیاب نبی کا تزکیہ کر نا انسان کو تعلیم دینا علی ھذا القیاس آدمی کو انسان بنانا آپ کا مطمح نظر اور مقصد حیات تھا، آپ کی زندگی کا واحد محرک اور راہنما اصول جو آپ کی سوچ، الفاظ اور اعمال سے صاف ظاہر ہے انسانیت کی بھلائی ہے۔-4 پروفیسر کیرن آرمسٹرانگ۔1991ء میں سلمان رشدی کی بدنام زمانہ کتاب کے بعد سابق عیسائی راہبہ پروفیسر کیرن آرمسٹرانگ ( جو اسلام اور دیگر مذاہب ، عیسائیت، یہودیت پر کئی کتب کی مصنفہ بھی ہیں ) نے رسول اللہ کی سوانح پر ایک کتاب "محمد" لکھی ہے۔جس میں بالعموم اہل مغرب کی طرف سے بانی اسلام کی سیرت پر ہونے والے نا پاک حملوں اور اعتراضات کے متعلق جارحانہ کی بجائے انصاف کے ساتھ مدافعانہ پہلو اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مغرب میں سلمان رشدی کی بانی اسلام کے خلاف یکطرفہ غلط کہانی کے مقابل پر اس کتاب کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا:۔"It seemed important that the true story of the prophet should also be available, because he was one of the most remarkable human beings who ever lived "۔۔۔۔۔۔"Muhammad has been seen as the antithesis of the religious spirit and as the enemy of decent civilization۔Instead, perhaps, we should try to see him as a man of the spirit, who managed to bring peace and civilization to his people۔" 66 ترجمہ : یہ نہایت ضروری معلوم ہوتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی سچی کہانی بھی دستیاب ہو کیونکہ آپ دنیا کے وہ عظیم ترین انسان ہیں جو کبھی اس دنیا میں تشریف لائے۔اہل مغرب نے محمد کو مذہبی روح کے مخالف اور شائستہ تہذیب کے دشمن کے طور پر دیکھا ہے اس کی بجائے شاید ہمیں ان کو ایک روحانی انسان کے طور پر دیکھنا چاہئے جنہوں نے اپنے لوگوں کو امن اور تہذیب کا گہوارہ بنایا۔“ پروفیسر کیرن آرمسٹرانگ مزیدلکھتی ہیں:۔He became a brilliant and charismatic political leader who not only transformed Arabia but changed the history of the world,۔۔۔It is possible to see the egalitarian ideal of Islam as a practical way of fostering brotherly love by reducing all men to the same social and political level۔۔۔۔Indeed Muhammad himself set a high standard of 'brothering' in his own behaviour۔۔۔۔Over the centuries in the West,