اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 476 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 476

اسوہ انسان کامل 476 نبی کریم کا حسن معاشرت بحیثیت دوست و پڑوسی تعالیٰ نے اس میں ایسی برکت ڈالی کہ سب نے سیر ہو کر پیا بلکہ بچ بھی گیا۔(بخاری) 34 اصحاب صفہ کے ایک اور فاقہ کش درویش ابو عبد اللہ بن طہفہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ مہمان زیادہ تھے۔انصار مدینہ ان سب کو گھروں میں لے گئے۔صرف ہم پانچ آدمی بیچ رہے جن کو رسول کریم اپنے گھر لے گئے اور جو تھوڑا سا کھانا آپ کی افطاری کے لئے تیار تھا اس میں ہم پانچوں مہمانوں کو شریک فرمایا۔( احمد ) 35 انہی درویشوں میں مقداد بن اسود اور ان کے دو ساتھی بھی تھے۔جن کو رسول کریم نے اپنے پڑوس میں رہنے کے باعث مستقل مہمان رکھ لیا تھا۔اور ایک عرصہ تک وہ حضور کی تین بکریوں کے دودھ میں آپ کے ساتھ شریک ہو کر حق ہمسائیگی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔(مسلم) 36 رسول کریم مسلمان خواتین کو بھی تاکید فرماتے تھے کہ کوئی پڑوسن کسی دوسری کو معمولی تحفہ خواہ بکری کے پائے کا ہو دینے میں دریغ نہ کرے۔( بخاری ) 37 اس تعلیم پر سب سے پہلے خود رسول اللہ اور آپ کے اہل خانہ عمل کرتے تھے۔چنانچہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ استفسار کیا کہ یا رسول اللہ میرے دو ہمسائے ہیں۔دونوں میں سے ایک کو تحفہ دینا ہو تو کسے دوں؟ فرمایا ” جو ہمسایہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہے۔( بخاری ) 38 ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک بلا امتیاز مذہب وملت لازم ہے۔صحابہ رسول نے سنت نبوی کے یہ پاکیزہ نمونے خوب اپنائے۔حضرت عبداللہ بن عمر کے بارہ میں روایت ہے کہ جب وہ کوئی جانور یا بکری وغیرہ ذبح کرواتے تو پوچھتے کہ ہمارے یہودی ہمسائے کو بھی گوشت کا تحفہ بھجوایا کہ نہیں؟ نیز فرماتے رسول اللہ ﷺ نے ہمسائے کا بڑا حق قائم فرمایا ہے۔(ابوداؤد )39 حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ! ایک عورت ہے یوں تو اس کی نیکی نماز روزہ اور صدقہ وغیرہ کا بہت چر چاہے بس اس میں ایک خامی ہے۔وہ اپنے ہمسائے کو ایذا پہنچاتی ہے۔رسول کریم نے فرمایا کہ وہ آگ میں ہے ، پھر اس نے ذکھ کیا کچھ عیارسول اللہ ! ایک اور عورت ہے وہ نماز ، روزہ اور صدقہ میں تو کمزور ہے مگر وہ پنیر وغیرہ صدقہ کرتی رہتی ہے اور ہمسایوں کا خیال رکھتی ہے انہیں برا بھلا نہیں کہتی۔رسول کریم نے فرمایا وہ جنت میں ہے۔“ ( احمد ) 40 میوه پاکیزہ معاشرہ ہے جو نی کریم انفرادی گھر یلوسط پر قائم فرمانا چاہتے تھے۔اور اس معاشرہ کا قیام ہم سب کا صح نظر ہونا چاہئے۔