اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 136 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 136

اسوہ انسان کامل 136 رسول اللہ کی قبولیت دعا کے راز حضور خدا کے حضور سربسجو ددعاؤں میں مصروف تھے۔مگر آپ کی دعائیں رنگ لا چکی تھیں ، یہودی جاسوس نے جان کی امان طلب کرتے ہوئے مسلمانوں کو خیبر کے قلعوں کے اہم جنگی راز بتادیے۔اس نے اہل خیبر کے خوف و ہراس اور مایوسی کے نتیجہ میں ایک قلعہ خالی کر دینے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فتح ہونے پر وہ راشن اور اسلحہ کے ذخیرے بھی بتائے گا۔(الحلبیہ )42 دعاؤں کے نتیجہ میں خیبر کی فتح کی کلید حاصل ہو چکی تھی رسول کریم نے اس وقت اعلان فرمایا کہ صبح آپ اُس شخص کو لشکر اسلامی کا علم عطا کریں گے جس کے ہاتھ پر خدا مسلمانوں کو فتح دینے والا ہے، اور پھر آپ نے حضرت علی کو بلا کر علم اسلام عطا کیا۔ان کی دکھتی آنکھیں آپ کی دعا کے فوری اثر سے شفایاب ہوئیں اور دعاؤں کے ساتھ آپ نے حضرت علیؓ کو رخصت کیا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت علی کے ہاتھ پر خیبر فتح فرمایا۔( بخاری )43 (10) مکہ کی عظیم الشان فتح بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں کا تابندہ نشان تھا، رحمت دو عالم صدق دل سے چاہتے تھے کہ معاہدہ شکن دشمن پر اس طرح اچانک چڑھائی کریں کہ اسے کانوں کان خبر نہ ہوا اور اس کے نتیجہ میں دشمن جانی نقصان سے بھی بچ جائے۔اس مقصد کے حصول کے لئے دیگر تدابیر کے علاوہ آپ اپنے مولیٰ کے حضور دعاؤں میں لگ گئے کہ اے اللہ ! قریش کے جاسوس ہم سے روک رکھنا اور ہماری خبر میں ان تک نہ پہنچنے پائیں۔(حلبیہ )44 یہ دعا ئیں ایسی مقبول ہوئیں کہ جب رسول خدا نہایت راز داری کے ساتھ دس ہزار قد وسیوں کے جلو میں اہل مکہ کے سر پر آن پہنچے تو بھی ابوسفیان کو یقین نہ آتا تھا کہ مسلمان اتنے بڑے لشکر کے ساتھ اتنی تیزی سے مکہ پر چڑھ آئے ہیں۔آپ نے انہیں یوں حیران و ششدر اور مبہوت کر چھوڑا کہ وہ رسول اللہ کے مقابلہ کا موقع نہ پاسکے اور مکہ بغیر کسی کشت وخون کے فتح ہو گیا۔(11) غزوات میں قدم قدم پر جو مشکلات رسول کریم اور آپ کے صحابہ کو پیش آتیں ، آپ اسی وقت خدا تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہو کر ان کا ازالہ کرتے۔ایک جنگ میں زاد راہ اور راشن کی بہت قلت ہوگئی ، صحابہ کرام پریشان ہوکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کھانے کیلئے اپنے سواری کے اونٹ ذبح کرنے کی اجازت چاہی۔پہلے تو آپ نے ان پر رحم کھاتے ہوئے اجازت دے دی، مگر بعد میں حضرت عمرؓ کے اس سوال پر کہ سواری کے اونٹ بھی نہ رہے تو سفر کیسے طے ہوگا ؟ آپ کے دل میں دعا کا جوش پیدا ہوا۔اسی وقت آپ نے اعلان کروایا کہ جو بچی کچھی زادراہ قافلہ کے پاس ہے وہ اکٹھی کی جائے۔پھر آپ نے اس معمولی سے جمع شدہ زادراہ پر برکت کی دعا کی۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور اس خوراک میں اتنی بڑکت پڑگئی کہ قافلہ کے سب لوگ اپنے اپنے برتن بھر کر لے گئے۔قبولیت دعا کا یہ عظیم الشان معجزہ دیکھ کر رسول خدا بے اختیار کہہ اٹھے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔( بخاری ) 45 (12) ایک سفر میں حضور ﷺ کی اوٹنی بدک کر بھاگ نکلی۔آپ نے دعا کی تو اچا نک آندھی کا ایک بگولا نمودار ہوا