اسوہء انسانِ کامل — Page xiv
اسوہ انسان کامل vi دیباچه دیا چه طبع چهارم لحمدللہ کہ کتاب اسوہ انسان کامل کا چوتھا ایڈیشن اضافوں کے ساتھ حسب منظوری حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے۔اس کے پہلے ایڈیشنز میں جو خامیاں رہ گئیں تھیں وہ اس چوتھے ایڈیشن میں دور کرنے کی سعی کی گئی ہے۔حسب ذیل قابل قدر اضافے کتاب میں کئے گئے ہیں۔لا سوانح حضرت محمد رسول اللہ کے بہترین اسلوب تجارت می جنگوں میں رسول اللہ کی حکمت عملی حمید ہمارے نبی یامی وایامی کے محافظ اور والی جلد رسول اللہ کی خداداد فراست وبصیرت۔ان عناوین سے 150 صفحات کا اضافہ ہوا ہے۔کتاب کی ضخامت مناسب رکھنے کیلئے سائز بڑا کر دیا گیا ہے۔دیگر سابقہ عناوین میں بھی بعض مزید واقعات اور حوالے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ان گراں قدر اضافوں کے با وجود صفحہ کا سائز بڑھا کر کتاب کی ضخامت پہلے کی نسبت کم کر دی گئی ہے۔اس کیلئے رسم الخط کے فونٹ (Font) میں موزوں تبدیلی کے ساتھ ہر صفحہ کی از سر نوتر تیب و تزئین کی گئی ہے۔اضافہ جات اور کتاب کے سائز میں تبدیلی کے باعث صفحات بدل جانے سے نیا انڈیکس ( اشاریہ ) ضروری ہو گیا تھا۔یہ کام پہلے سے زیادہ مفصل اور بہتر رنگ میں ترتیب دیا گیا ہے۔کتاب میں موجود 2500 سے زائد حوالہ جات کی از سر نو پڑتال کر کے ضروری ترمیم واصلاح کر دی گئی ہے۔جس کے لئے اصل کتب کے علاوہ سی ڈى المكتبة الشاملة الاصدار الثانی (2۔11) سے مدد لی گئی ہے اور کتب صحاح کے حوالہ میں ذیلی کتاب کے عنوان سے قبل سہولت کی خاطر شروع میں نمبر کتاب اور باب کے بعد اس کا نمبر درج کر دیا گیا ہے۔کتاب پر نظر ثانی ، تدوین تخریج تصحیح حوالہ جات اور اشاریہ کی تکمیل میں قریباً پانچ ماہ کا عرصہ لگا جس میں عزیزم مکرم عطاء النور صاحب مربی سلسلہ نے مسلسل تندہی و محنت سے کام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر عطا کرے ، نظر ثانی کے کام میں تعاون کر نیوالوں میں خاکسار کی اہلیہ مکرمہ نصرت مظفر صاحبہ کے علاوہ مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب مربی سلسلہ مکرم محمد احمد نعیم صاحب مربی سلسلہ اور بعض دیگر کارکنان مکرم ندیم احمد صاحب اور آصف رضا صاحب بھی دعاؤں کے مستحق ہیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء اللہ تعالیٰ اس حقیر مساعی میں بہت برکت ڈال دے اور یہ کتاب بہت زیادہ نافع الناس ثابت ہو۔آمین