اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 27
آگے جھکیں اور اس سے مدد مانگیں۔اگر یہ لوگ عذاب کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں تو وہ خدا جو اپنی اور اپنے پیاروں کی غیرت رکھنے والا ہے، اپنی قہری تجلیات کے ساتھ آنے کی بھی طاقت رکھتا ہے۔وہ جو سب طاقتوں کا مالک ہے ، وہ جو انسان کے بنائے ہوئے قانون کا پابند نہیں ہے، ہر چیز پر قادر ہے، اس کی چکی جب چلتی ہے تو پھر انسان کی سوچ اس کا احاطہ نہیں کرسکتی، پھر اس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔پس احمدیوں کو مغرب کے بعض لوگوں کے یا بعض ملکوں کے یہ رویے دیکھ کر خدا تعالیٰ کے حضور مزید جھکنا چاہئے۔خدا کے مسیح نے یورپ کو بھی وارننگ دی ہوئی ہے اور امریکہ کو بھی وارننگ دی ہوئی ہے۔یہ زلزلے، یہ طوفان اور یہ آفتیں جو دنیا میں آرہی ہیں یہ صرف ایشیا کے لئے مخصوص نہیں ہیں۔امریکہ نے تو اس کی ایک جھلک دیکھ لی ہے۔پس اے یورپ ! تو بھی محفوظ نہیں ہے۔اس لئے کچھ خوف خدا کرو اور خدا کی غیرت کو نہ للکار و لیکن ساتھ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ مسلمان ممالک یا مسلمان کہلانے والے بھی اپنے رویے درست کریں۔ایسے رویے اور ایسے رد عمل ظاہر کریں جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کو دنیا کے سامنے رکھیں، ان کو دکھا ئیں۔تو یہ وہ صحیح رد عمل ہے جو ایک مومن کا ہونا چاہئے۔صلى الله اسلام کی شان و شوکت اور آنحضرت ﷺ کے تقدس کو مسیح و مہدی کی جماعت نے ہی قائم کرنا ہے اب آجکل جو بعض حرکتیں ہو رہی ہیں یہ کون سا اسلامی رد عمل ہے کہ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مار دیا، اپنی ہی جائیدادوں کو آگ لگا دی۔اسلام تو غیر قوموں کی دشمنی میں بھی عدل کو، انصاف کو ہاتھ سے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا، عقل سے چلنے کا حکم دیتا ہے، کجا یہ 27