اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 23
☆☆ ☆☆ صلى الله آنحضرت ﷺ کی تو ہین پر مبنی حرکات پر اصرار اور انہیں تسلسل اور ڈھٹائی سے کرتے چلے جانا اللہ تعالی کے غضب کو بھڑ کانے کا موجب ہے۔یہ زلزلے، یہ طوفان اور یہ آفتیں جو دنیا میں آرہی ہیں یہ صرف ایشیا کیلئے مخصوص نہیں ہیں خدا کے مسیح نے یورپ کو بھی وارنگ دی ہوئی ہے اور امریکہ کو بھی وارننگ دی ہوئی ہے۔اس لئے کچھ خوف خدا کرو اور خدا کی غیرت کو نہ للكارو ہی ہیں وہ خدا جو اپنی اور اپنے پیاروں کی غیرت رکھنے والا ہے وہ اپنی قہری تجلیات کے ساتھ آنے کی بھی طاقت رکھتا ہے۔مسلمان ممالک اور مسلمان کہلانے والے بھی اپنے رویے درست کریں۔آنحضرت ﷺ کے مقام اور آپ کے حسن کو دنیا کے سامنے رکھیں۔آج مسلمانوں کی بلکہ تمام دنیا کی صحیح سمت کا تعین کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی ﷺ کے عاشق صادق کو بھیجا ہے۔اس کو ☆☆ پہچانیں ، اس کے پیچھے چلیں۔صلى الله اسلام کی شان و شوکت اور آنحضرت علیہ کے تقدس کو مسیح و مہدی کی جماعت نے ہی قائم کرنا اور کروانا ہے۔انشاء اللہ۔☆☆ احمدی اپنے اپنے حلقہ میں کھل کر ہر مذہب والے کو سمجھائیں کہ ہر مذہب کی تعلیم کے مطابق جس نے آنا تھا وہ آچکا ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 17 فروری 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ 23