اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 111 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 111

پر بغیر اس شرط کے کہ اگر اسلام میں داخل ہوئے تو امان ملے گی عام معافی کا اعلان کر دیا تھا۔اس کی ایک مثال ہم دیکھ بھی چکے ہیں۔اس کی مختلف شکلیں تھیں لیکن اس میں یہ نہیں تھا کہ ضرور اسلام قبول کرو گے تو معافی ملے گی۔مختلف جگہوں میں جانے اور داخل ہونے اور کسی کے جھنڈے کے نیچے آنے اور خانہ کعبہ میں جانے اور کسی گھر میں جانے کی وجہ سے معافی کا اعلان تھا۔اور یہ ایک ایسی اعلیٰ مثال تھی جو ہمیں کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔مکمل طور پر یہ اعلان فرما دیا کہ لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْم کہ جاؤ آج تم پر کوئی گرفت نہیں ہے۔ہزاروں درود اور سلام ہوں آپ صلی اللہ پر جنہوں نے اپنے یہ اعلیٰ نمونے قائم فرمائے اور عليه وسلم ہمیں بھی اس کی تعلیم عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی بھی توفیق دے۔111