عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 57

پیش لفظ 27 جون 2012 ء کوکیپیٹل بل واشنگٹن ڈی سی میں ایک تاریخی واقعہ رونما ہوا امام جماعت احمد یہ حضرت مرزا مسر در احمد صاحب خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعلی بنصرہ العزیز نے اہم اراکین کانگریں وینٹ، سفیروں، وہائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سٹاف، غیر سرکاری تنظیموں کے راہنماؤں، مذہبی قائدین، اساتذہ کرام، مشیروں، سفارتی نمائندوں، تھنک ٹینکس اور پینٹا گان کے نمائندوں اور میڈیا کے افراد سے خطاب فرمایا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جس نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بعض بااثر ترین سیاست دانوں بشمول ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک لیڈ ر محترمہ نینسی پلوسی (Nancy Pelosi) کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ براہ راست اسلام کے پیغام کوسن سکیں۔اس تقریب کے بعد حضرت صاحب کو کیپیل ہل کی عمارت کا دورہ کروایا گیا۔بعد ازاں آپ کو پورے اہتمام سے ایوان نمائندگان میں لے جایا گیا جہاں آپ کے دورہ امریکہ کے احترام میں ایک قرار داد پیش کی گئی۔اس قرار داد کے ابتدائی تعارفی حصہ میں بیان ہے کہ: امام جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب جو جماعت کے رُوحانی اور انتظامی سر براہ ہیں کوان کی واشنگٹن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امن عالم ، انصاف ، عدم تشد، حقوق انسانی ، مذہبی آزادی اور جمہوریت سے ان کی وابستگی کو سراہتے ہیں۔“