عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 20

20 20 اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بتا چکا ہے کہ امن کی طرف آؤ اور اس کی ضمانت صرف اسی صورت میں دی جاسکتی ہے جب صاف ستھری تجارت ہوا اور وسائل کو صحیح طریق پر انصاف کے ساتھ استعمال کیا جائے۔اسلامی تعلیمات کے ان چند نکات کا بیان میں اس یاد دہانی کے ساتھ ختم کرتا ہوں کہ دُنیا کا حقیقی امن خدا کی طرف رُجوع کرنے سے وابستہ ہے۔خدا کرے کہ ساری دنیا کو یہ بات سمجھنے کی توفیق ملے اسی صورت میں لوگ ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔آخر میں میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہاں تشریف لائے اور میری گزارشات کو سنا۔