عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 135 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 135

پیش لفظ جماعت احمد یہ مسلمہ عالمگیر کے سر براہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسح الا اس نے نیوزی لینڈ کی نیشنل پارلیمنٹ ویلنگٹن (Wellington) میں مورخہ 4 نومبر 2013ء کو ایک تاریخی خطاب فرمایا میمبرز آف پارلیمنٹ، غیر ملکی حکومتوں کے سفارت کار محققین اور دیگر متعددمہمانوں کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ نے دُنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات کے تناظر میں امنِ عالم کے قیام کے لیے انصاف کی اشد ضرورت پر زور دیا۔اس مرکزی خطاب کے بعد دیگر معززین نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔کنول جیت سنگھ بخشی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ حضرت اقدس مرزا مسرور احمد صاحب یہاں نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں موجود ہیں اور ہم نے آپ کی پُر حکمت باتوں اور خیالات کو سنا۔“ ڈاکٹر راجن پرساد ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ نہایت خوشی کا موقع ہے کہ ہم حضور اقدس کو نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہ رہے ہیں۔کسی ملک کے شہری کے طور پر احمد یوں کے طرز زندگی اور ان کے امن کے پیغام کے مطابق عمل نے مجھے ہمیشہ بہت متاثر کیا ہے۔اس تقریب کے اختتام پر خلیفہ اسی حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایران اور اسرائیل کے سفارت کاروں سمیت دیگر معززین سے بھی ملاقات کی۔اس کے بعد کنول جیت سنگھ بخشی ممبر پارلیمنٹ نے حضور اقدس کو پارلیمنٹ کا دورہ کروایا۔