عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 79 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 79

انصاف کی راہ۔قوموں کے مابین انصاف پر مبنی تعلقات 79 مابین تعلقات میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے۔محدود وقت کے باعث میں نے بہت اختصار کے ساتھ ان اُمور کا ذکر کیا ہے۔خلاصہ کلام یہ کہ اگر ہم عالمی امن کے خواہاں ہیں تو ہمیں اعلی مقصد کی خاطر ذاتی اور قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا اور اس کی بجائے ایسے باہمی تعلقات قائم کرنا ہوں گے جو مکمل طور پر مبنی بر انصاف ہوں۔بصورت دیگر آپ میں سے بعض مجھ سے اتفاق کریں گے کہ مختلف ممالک کے گٹھ جوڑ اور بلا کس کی وجہ سے جو مستقبل میں بن سکتے ہیں یا میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بنے شروع ہو گئے ہیں، بعید نہیں کہ فساد بڑھتا ہی جائے اور بالآخر ایک بڑی تباہی پر منتج ہو۔ایسی جنگ اور تباہی کے اثرات یقینی طور پر کئی نسلوں تک باقی رہیں گے۔اس لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو دنیا کے طاقتور ترین ملک ہونے کے اعتبار سے اپنا کردار حقیقی انصاف کے ساتھ اور ان نیک عزائم کے ساتھ ادا کرنا چاہیے جن کا میں نے ذکر کیا ہے۔اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو دنیا ہمیشہ بہت تعریف کے ساتھ آپ کی عظیم کوششوں کو یا در کھے گی۔میری دُعا ہے کہ یہ امید ایک حقیقت بن جائے۔آخر میں میں آپ سب کا ایک بار پھر بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم عموماً کسی تقریب کے اختتام پر دُعا کرتے ہیں۔اس لیے میں اب دُعا کرواؤں گا اور احمدی احباب میرے ساتھ دُعا کریں گے۔آپ سب جو ہمارے مہمان ہیں اپنے طریق کے مطابق دُعا کر سکتے ہیں۔