عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 241
241 عالمی راہنماؤں کو خطوط گی بلکہ اس میں ایٹمی ہتھیاروں کا بھی استعمال ہو گا اور جب محارب اقوام اپنے ایٹمی اثاثوں کا منہ کھولیں گی تو وہ المناکی اور بربادی پھیلے گی کہ صرف موجودہ نسل ہی اس سے متاثر نہیں ہوگی بلکہ آنے والی نسلیں بھی مدت دراز تک جسمانی عوارض اور معذوری کے تحائف لے کر ہی جنم لیں گی۔پس کسی ملک کا خود کو محفوظ سمجھنا خام خیالی ہے۔میں آپ کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا واسطہ دے کر ہمدردی خلق اور محبت کی وجہ سے استدعا کرتا ہوں کہ خدا را! امنِ عالم کے قیام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔نیک تمناؤں کے ساتھ والسلام آپ کا خیر خواہ مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر 14-05-2012