عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 239
عالمی راہنماؤں کو خطوط بسم اللہ الرحمن الرحیم 239 سر پرست اعلیٰ اسلامی جمهوری ایران آیت اللہ علی حسینی خامنئی تهران - ایران محترم آیت اللہ صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایران میں خدمت اسلام کی توفیق بخش رہا ہے۔نیز آج کل آپ ایرانی حکومتی مشینری کی سر پرستی کا فریضہ بھی ادا کر رہے ہیں۔یہ ذمہ داریاں متقاضی ہیں کہ ہم مخلصانہ کوشش کے ساتھ دُنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس کرائیں۔ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا کو امن، محبت اور اخوت کے ساتھ جینا سکھائیں۔مسلمان زعماء کا اس طرف فی الفور متوجہ ہونا از بس ضروری ہے۔مجھے امید ہے کہ آپ اپنی حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کروائیں گے کہ وہ امنِ عالم کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کرے۔اگر ایران پر حملہ ہوا تو ایران اپنے دفاع کا پورا پورا حق رکھتا ہے لیکن اشتعال کو ہوا دینا اور جھگڑوں میں آگے بڑھ جانا مناسب نہیں۔مناسب ہوگا کہ مذہبی اختلافات بھلا کر اتحاد کی کوشش کی جائے اور مشترک اقدار تلاش کی جائیں کیونکہ تاریخ اسلام میں ہمارے اسلاف کا یہی طرز عمل دکھائی دیتا ہے۔میں مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کا جانشین اور خلیفہ ہونے کی حیثیت سے آپ کو خط لکھ رہا ہوں جن کی بعثت کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔آپ کی قائم کردہ جماعت ، جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر ہے۔آج اللہ کے فضل سے یہ جماعت دُنیا کے دوسو سے زیادہ ممالک میں پھیل چکی ہے اور اس