عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 232 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 232

232 رویہ کا مثبت اثر یہاں سے نکل کر دیگر ممالک کے باشندوں میں بھی نفوذ کر جائے۔خدا کرے کہ جنگ، بدامنی اور دشمنیوں میں گھری ہوئی دُنیا امن، محبت، اخوت اور اتحاد کا گہوارہ بن جائے۔مجھے یقین کامل ہے کہ ملکہ معظمہ کی سوچ اور سعی اس اہم اور عالی مقصد کے حصول کے لیے نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔گزشتہ صدی میں دو عالمی جنگیں لڑی گئیں جن میں کروڑوں جانیں ضائع ہوئیں۔اگر آج اقوام عالم میں رنجشیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو بالآخر ایک اور عالمی جنگ پر منتج ہوں گی۔ایسی عالمی جنگ جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کا مطلب دنیا کی نا قابل بیان تباہی و بربادی ہوگا! خدا ایسی تباہی سے بچائے اور خدا کرے کہ ہر کوئی عقل و دانش مندی سے کام لے۔میں ملکہ معظمہ سے ملتمس ہوں کہ ڈائمنڈ جوبلی کے اس پُر مسرت موقع کو بنی نوع انسان کے لیے ایک کے اور ، انعام کے طور پر استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو نصیحت کریں کہ بڑے اور چھوٹے تمام ممالک باہمی محبت ، امن اور رواداری کو فروغ دیں۔اس سلسلہ میں ڈائمنڈ جوبلی کے اس مبارک موقع پر میں ملکہ معظمہ سے یہ بھی عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ دنیا کو پیغام دیں کہ خواہ وہ کسی مذہب کے پیروکار ہیں یا د ہر یہ ہیں ہر صورت میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔آج اسلام کے متعلق غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ایک طرف تو اس سے امن پسند مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور دوسری طرف غیر مسلموں کے دل میں اسلام کے بارہ میں نفرت اور بد اعتمادی پنپتی ہے۔اگر ملکہ معظمہ تمام لوگوں کو ہر مذہب اور ہر مذہب کے پیروکاروں کی عزت کرنے کا مشورہ دیں تو یہ ان کا احسان عظیم ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہماری ملکہ کی تائید و نصرت فرمائے۔میں نے خط کے شروع میں ذکر کیا کہ میں عالمگیر جماعت احمدیہ مسلمہ کا سر براہ ہوں۔جماعت احمدیہ مسلمہ کا مختصر تعارف حسب ذیل ہے۔جماعت احمدیہ مسلمہ اس عقیدہ پر مضبوطی سے قائم ہے کہ وہ