عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 223 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 223

عالمی راہنماؤں کو خطوط بسم اللہ الرحمن الرحیم صدر جمہوریہ فرانس عزت مآب جناب فرانس ہولاندے Palais de L'Elysee 55, Rue du Faubourg Saint-Honore 75008 پیرس، فرانس 223 محترم صدر صاحب! میں اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سب سے پہلے آپ کو فرانس کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یقیناً ایک بہت بڑی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔اور پُر اُمید اور دُعا گو ہوں کہ فرانسیسی عوام اور ساری دنیا آپ کی قیادت سے بھر پور مستفیض ہوگی۔دُنیا میں تیزی سے خرابی کی جانب گامزن حالات کے پیش نظر میں نے حال ہی میں آپ کے پیش رو فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو خط لکھا تھا۔اُس خط میں میں نے صدر سرکوزی کو بہ حیثیت ایک عالمی راہنما کے اُن کی ذمہ داریوں یعنی قیام انصاف کی طرف متوجہ کیا تھا اور اُن سے استدعا کی تھی کہ وہ اپنی طاقت اور اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے عالمگیر جنگ شروع ہونے سے قبل اُسے روک لیں۔فرانس کا نیا صدر منتخب ہونے پر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ آپ کو بھی یہ پیغام دوں کیونکہ آپ اُن اختیارات کے حامل ہیں جن کا دائرہ نہ صرف آپ کی اپنی قوم بلکہ ساری دنیا تک ممتد ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ دُنیا کی حکومتوں کو عالمی صورت حال کے بارہ میں انتہائی فکرمند ہونا چاہیے۔اقوامِ عالم کی باہمی عداوت اور نا انصافیاں ایک عالمگیر جنگ کی صورت اختیار کرنے کو تیار کھڑی ہیں۔گزشتہ صدی میں دو عالمی جنگیں لڑی گئیں۔پہلی جنگ عظیم کے بعد لیگ آف نیشنز کا قیام عمل میں آیا