عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 207 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 207

عالمی راہنماؤں کو خطوط 207 عزت مآب وزیراعظم برطانیہ عظمی و شمالی آئر لینڈ مسٹر ڈیوڈ کیمرون 10۔ڈاؤننگ سٹریٹ لندن SW1A2AA برطانیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم معزز وزیر اعظم ! آج دنیا بھر کو درپیش خطرات اور بدامنی کے تناظر میں میں آپ کی طرف یہ مکتوب بھیجنا ضروری سمجھتا ہوں۔برطانیہ کا وزیر اعظم ہونے کے ناطہ آپ کو ان فیصلوں کا اختیار حاصل ہے جو نہ صرف آپ کے اپنے ملک بلکہ باقی دنیا پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔آج دُنیا حقیقی امن کی شدید محتاج ہو چکی ہے کیونکہ جنگ کے شعلے ہر طرف بھڑ کائے جا رہے ہیں۔ممالک کے باہمی چھوٹے چھوٹے تنازعات ایک عالمی جنگ کا پیش خیمہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔یوں لگ رہا ہے جیسے آج دنیا کے معاشی اور سیاسی حالات 1932ء جیسے ہو چکے ہیں اسی طرح دیگر شواہد بھی اسی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ آج دنیا میں بالکل ویسی ہی تصویر ابھر رہی ہے جیسی جنگِ عظیم دوم سے معاقبل تھی اور اگر یہ شعلے بھڑک اُٹھے تو تیسری ہیبت ناک عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔دُنیا کے چھوٹے بڑے متعددممالک کے پاس ایٹمی اثاثوں کی بھر مار واضح کر رہی ہے کہ اگلی عالمی جنگ یقیناً ایٹمی جنگ ہو گی۔جس قدر مہلک ہتھیار آج موجود ہیں ان کے استعمال کے نتیجہ میں دنیا میں نسلاً بعد نسل اولادیں جینیاتی مسائل لے کر پانچ پیدا ہوں گی۔جاپان تو ایٹمی جنگ کے مہلک نتائج بھگت چکا ہے جب جنگ عظیم دوم میں اُس کے دو شہروں کو ایٹم بم گرا کر تباہ و برباد کر دیا گیا تھا۔حالانکہ اُس وقت استعمال کیے گئے ایٹم بم جنہوں نے بہت بڑے پیمانہ پر تباہی مچائی تھی ، موجودہ دور میں بعض چھوٹی طاقتوں کے پاس موجود نیوکلیائی ہتھیاروں کے مقابلہ میں بہت کم طاقت و راور بالکل ابتدائی نوعیت کے تھے۔چنانچہ دنیا کی بڑی طاقتوں کا فرض ہے کہ وہ مل بیٹھیں اور تباہی کے