عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 199 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 199

عزت مآب وزیر اعظم عوامی جمہوریہ چین مسٹر وین جیا با ؤ عالمی راہنماؤں کو خطوط بسم اللہ الرحمن الرحیم زونگ نہائی۔چین معزز وزیر اعظم ! 199 میں آپ کی خدمت میں یہ خط جماعت احمدیہ مسلمہ کے ایک نمائندہ کے ہاتھ بھجوا رہا ہوں جو کبابیر (اسرائیل) میں جماعت کے صدر ہیں جنہیں چین کے وزیر برائے اقلیتی امور نے چین کے دورہ کی دعوت دی تھی۔حکام سے ان کا تعارف اس وقت ہوا جب ایک چینی وفد نے کہا بیر میں ہمارے مشن ہاؤس کا دورہ کیا۔اس وفد میں اقلیتی امور کے نائب وزیر بھی شامل تھے۔جماعت احمد یہ وہ اسلامی فرقہ ہے جس کا ایمان ہے کہ وہ مسیح اور مصلح جس نے اس زمانہ میں مسلمانوں کی ہدایت کے لیے مہدی، عیسائیوں کی ہدایت کے لیے مسیح اور تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے ایک راہنما کے طور پر مبعوث ہونا تھا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے عین مطابق ظاہر ہو چکے ہیں اور ہم نے انہیں قبول کیا ہے۔آپ کا نام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ہے۔خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ نے 1889ء میں احمدیہ مسلم جماعت کی بنیاد رکھی۔1908ء میں آپ کی وفات تک لاکھوں لوگ آپ کی جماعت میں شامل ہو چکے تھے۔آپ کی وفات کے بعد خلافت کا نظام قائم ہوا۔اس وقت ہم خلافت خامسہ کے دور میں داخل ہو چکے ہیں اور میں مسیح موعود علیہ السلام کا پانچواں خلیفہ ہوں۔ہماری تعلیم کا ایک بہت ہی اہم اور بنیادی پہلو یہ ہے کہ دور حاضر میں مذہبی جنگوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ جو کوئی بھی کسی بھی تعلیم کے پرچار کا خواہش مند ہوا سے اس کی آزادی ہونی چاہیے بشرطیکہ