عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 191 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 191

عالمی راہنماؤں کو خطوط 191 عزت مآب خادم الحرمین الشریفین بادشاہ سلطنت سعودی عرب عبد الله بن عبد العزیز السعود ریاض سعودی عرب عزت مآب جناب شاہ عبداللہ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آج ایک بہت ہی اہم معاملہ کے حوالہ سے میں آپ کو یہ خط تحریر کر رہا ہوں کیونکہ حرمین شریفین کے خادم اور سعودی عرب کا بادشاہ ہونے کی حیثیت سے امت مسلمہ میں آپ کا مقام بہت بلند ہے۔آپ کے ملک میں اسلام کے دو مقدس مقامات مکتہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ واقع ہیں جن سے محبت کرنا ہر مسلمان کا جزوایمان ہے۔یہ مقامات روحانی ترقی کا مرکز بھی ہیں اور مسلمانوں کے لیے مقدس بھی۔چنانچہ تمام مسلمانوں اور مسلمان حکومتوں کی نظر میں آپ کا ایک خاص مقام ہے جو آپ پر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ امت مسلمہ کی درست راہنمائی کریں اور مسلمان ممالک کے مابین امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔نیز یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کے درمیان باہمی محبت اور ہمدردی کا احساس پیدا کریں اور انہیں رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ کی رُوح سے روشناس کروائیں۔اس طرح تمام بنی نوع انسان کی بھلائی کی خاطر آپ کو ساری دنیا میں قیام امن کے لیے جدو جہد کرنی چاہیے۔جماعت احمدیہ مسلمہ کے سر براہ اور مسیح موعود و