عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 119 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 119

پیش لفظ حضرت اقدس مرزا مسرور احمد خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز امام جماعت احمد یہ مسلمہ نے مؤرخہ 11 جون 2013ء کو انگلستان میں جماعت احمدیہ مسلمہ کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں پارلیمنٹ ہاؤس لندن میں ایک خطاب فرمایا۔اس صد سالہ تقریب میں اڑسٹھ نمایاں شخصیات نے شمولیت کی جن میں تمیں ممبران پارلیمنٹ، بارہ ممبران ہاؤس آف لارڈز جن میں سے کابینہ کے چھڈ ز را شامل تھے۔میڈیا کے متعدد نمائندگان جن میں بی بی سی۔سکائی ٹیلی ویژن اور آئی ٹیلی ویژن بھی اس تقریب کی عکس بندی کے لیے موجود تھے۔دیگر معززین کے علاوہ درج ذیل احباب نے بھی تقریب میں شرکت فرمائی: 1: Secretary of State for Energy and Climate change, The Rt Hon۔Ed Davey MP, 2: The Deputy Prime minister, The Rt Hon۔Nick Clegg MP, 3: The Home Secretary The Rt Hon۔Theresa May MP, 4: The Shadow Foreign Secretary, The Rt Hon۔Douglas Alexander MP, 5: The Chairman of the Home Affairs Select Committee Rt Hon۔Keith Vaz MP, 6: Member of Parliament for Mitcham and Morden Siobhain McDonaugh MP۔