عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 113

کیا مسلمان مغربی معاشرہ میں ضم ہو سکتے ہیں؟ 113 ہے اور یہ دنیا کے دائگی امن اور سلامتی کا ضامن ہوگا اور اس طرح دنیا کو اس تباہی سے بچایا جاسکتا ہے جس کی طرف وہ باہمی رواداری کے فقدان کی وجہ سے تیزی سے گامزن ہے۔ایک خوفناک تباہی کا خطرہ ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے۔سو اس تباہی سے بچنے کے لیے ہر ملک، ہر فرد چاہے وہ مذہبی ہو یا غیر مذہبی ، اسے بہت ہی احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے۔اللہ کرے دُنیا کا ہر شخص اس حقیقت کو سمجھ لے۔آخر میں میں ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے یہاں آنے ،شامل ہونے اور میری باتیں سننے کے لیے وقت نکالا۔اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنا فضل فرمائے۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔