عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 93
93 امن کی کنجی۔بین الاقوامی اتحاد یورپین ممالک کے باہمی تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے اور یورپین ممالک اور دوسری قوموں کے مابین غصہ اور ناراضگی روز بروز بڑھ رہی ہے۔مایوسی کی یہ حالت ہر طرف نظر آتی ہے۔یورپی یونین کا قیام یورپین ممالک کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ تمام براعظم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے اور آپ سب کو اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔عوام الناس کی پریشانیوں اور خوف کا ہر حال میں ازالہ ہونا چاہیے۔ایک دوسرے کے معاشرہ کے تحفظ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کے جائز اور منصفانہ مطالبات بخوشی قبول کرنے چاہئیں اور ہر ملک کے لوگوں کے مطالبات جائز اور منصفانہ ہی ہونے چاہئیں۔یاد رکھیں کہ یورپ کی طاقت کا راز اس کے اسی طرح باہم ایک ہونے اور متحد رہنے میں ہے۔ایسا اتحاد نہ صرف آپ کو یہاں یورپ میں فائدہ دے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس براعظم کو اپنی مضبوطی اور اثر ورسوخ قائم رکھنے میں محمد ہوگا۔در حقیقت اسلامی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ تمام دنیا با ہم ایک ہو جائے۔کرنسی کے معاملہ پر ساری دُنیا کو متحد ہونا چاہیے، فری بزنس اور ٹریڈ میں بھی تمام دنیا کو متحد ہونا چاہیے اور آمد ورفت کی آزادی اور امیگریشن کے متعلق ٹھوس اور قابل عمل پالیسیاں بنانی چاہئیں تا کہ دنیا با ہم مل جائے۔در حقیقت ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں تا کہ تفریق کو اتحاد میں بدلا جاسکے۔اگر یہ اقدامات کیے جائیں گے تو جلد ہی موجودہ جھگڑے ختم ہو جائیں گے اور ان کی جگہ امن اور باہمی احترام کا بول بالا ہوگا بشرطیکہ حقیقی انصاف کا قیام ہو اور ہر ملک اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔بڑے افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے، گو یہ اسلامی تعلیم ہے لیکن اسلامی ممالک آپس میں اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اگر یہ باہم تعاون کرنے اور اتحاد قائم کرنے کے قابل ہو جاتے تو مسلمان ممالک کو اپنی ضروریات اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل مغربی امداد پر انحصار نہ کرنا پڑتا۔ان الفاظ کے ساتھ میں اب دنیا میں دیر پا امن کے قیام لیے حقیقی اسلامی تعلیم پیش کرتا ہوں۔سب سے پہلے تو اسلام کی سب سے بنیادی تعلیم یہ ہے کہ سچا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے ہر امن پسند محفوظ ہو۔یہ مسلمان کی وہ تعریف ہے جو بانی اسلام حضرت محمد اللہ نے خود بیان فرمائی ہے۔کیا اس بنیادی