عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 87
امن کی کنجی۔بین الاقوامی اتحاد 87 مرکزی تقریب کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔یوروپین پارلیمنٹ کے جماعت احمد یہ مسلمہ کے دوست گروپ Friends of Ahmadiyya Muslim Group کے صدر اور نائب صدر نے امام جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اسٹیج پر استقبال کیا۔Martin Schulz یورپین پارلیمنٹ کے صدر بھی بالخصوص حضور انور سے ملنے کے لیے تشریف لائے۔حضور انور کے مرکزی خطاب سے قبل متعدد ممبران یوروپین پارلیمنٹ نے حاضرین سے خطاب کیا اور جماعت احمد یہ مسلمہ کے پیش کردہ اسلام کے امن کے پیغام کو سراہا۔Dr۔Charles Tannock ممبر یوروپین پارلیمنٹ، یوروپین پارلیمنٹ کے Friends of Ahmadiyya Muslim Group کے صدر نے کہا: احمدی مسلمان دنیا میں رواداری کی قابل قدر مثال ہیں۔“ اب ہم حضرت مرزا مسرور حماد اللہ تعالی بصرہ العزیزخلیفہ مسیح الخامس سربراہ جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کا تاریخی اور مرکزی خطاب پیش کرتے ہیں۔