عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 85
پیش لفظ مؤرخہ 3 اور 4 دسمبر 2012، حضرت خلیفہ امس الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العز یز و حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں خلیفہ اور جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کے سر براہ ہیں، نے برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کا پہلا دورہ کیا۔جہاں آپ نے 30 ممالک کے 350 نمائندگان سے کھچا کھچ بھرے ہال میں تاریخی خطاب فرمایا۔اس تقریب کے میزبان یورپین پارلیمنٹ کے تمام پارٹیوں میں سے حال ہی میں بننے والے احمدی مسلمانوں کا دوست Friends of Ahmadiyya Muslim Group گروپ تھا جس کے سربراه Dr Charles Tannock ممبر پارلیمنٹ برطانیہ ہیں۔یہ ممبران پارلیمنٹ کا یورپ کی تمام پارٹیوں میں سے منتخب گروپ ہے جو یورپین پارلیمنٹ میں جماعت احمدیہ مسلمہ کے فروغ اور ان کے مفادات کو یورپ اور باقی ممالک میں پھیلانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔اس دورہ کے دوران حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبران پارلیمنٹ اور اکابرین سے متعدد ملاقاتیں کیں۔جن سے آپ نے ملاقاتیں کیں ان میں درج ذیل احباب شامل تھے۔Dr۔Charles Tannock (MEP-UK) -- Member of the European Parliament Foreign Affairs Committee, Member of the Sub-Committee on Human Rights, Vice-Chair of the Parliamentary Delegation for relations with the NATO Parliamentary Assembly and Chair of the European Parliament Friends of Ahmadiyya Muslims Group۔Tunne Kelam (MEP-Estonia) - Member of the European Parliament's Foreign Affairs Committee, the Sub-Committee on Security and Defence and Vice-Chair of the European Parliament Friends of Ahmadiyya Muslims Group۔