عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 231 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 231

عزت مآب ملکہ عالیہ الزبتھ ثانی بکنگھم پیلیس لندن 14 SW1A عالمی راہنماؤں کو خطوط بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب عالیه! جماعت احمدیہ مسلمہ کے سربراہ کی حیثیت سے نیز دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلم جماعت کے کروڑوں افراد کی طرف سے ڈائمنڈ جوبلی کے پر مسرت موقع پر میں ملکہ معظمہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں خوشی کے اس شاندار موقع میں شمولیت کی توفیق دی۔بالخصوص تمام احمدی مسلمان جو برطانیہ کے شہری ہیں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔میں ان کی طرف سے ملکہ معظمہ کو پُر خلوص دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری فراخ دل ملکہ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔آمین میں زمین و آسمان کے خالق اور پھر انہیں بے شمار نعمتوں سے مالا مال کرنے والے خدائے عظیم سے دُعا گو ہوں کہ وہ ہمیشہ ہماری ملکہ کو امن اور سکون عطا فرمائے اور ہر ایک شر سے محفوظ رکھے۔ہماری ملکہ کی فیاضانه فرمانروائی متعدد آزادریاستوں اور دولت مشترکہ کے ممالک پر پھیلی ہوئی ہے۔جس طرح ملکہ کی رعایا کیا بوڑھے اور کیا بچے ملکہ سے محبت رکھتے اور عزت کرتے ہیں اسی طرح میری دُعا ہے کہ خدا کے فرشتے بھی ملکہ سے محبت کریں۔جس طرح خدا تعالیٰ نے ملکہ کو بے انتہا د نیوی نعما عطا کی ہیں اسی طرح وہ عزیز و قدیر آپ پر بے انتہا روحانی افضال اور برکات بھی نازل فرمائے۔اللہ کرے کہ انہی برکات کے طفیل اس عظیم مملکت کے باسی خدائے بزرگ و برتر کی معرفت پائیں اور باہمی پیار، محبت اور اخوت سے زندگی گزار ہیں۔رنگ ونسل اور مذہب وملت کی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ایسی عزت اور احترام سے پیش آئیں کہ اس 231 231