عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 89 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 89

امن کی کنجی۔بین الاقوامی اتحاد تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانه آپ سب معزز مہمانوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلامتی ہو۔سب سے پہلے میں اس تقریب کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع فراہم کیا کہ میں یہاں آپ سب سے مخاطب ہو سکوں۔میں تمام وفود کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان مہمانوں کا بھی جو کوشش کر کے یہاں شامل ہوئے ہیں۔وہ لوگ جو جماعت احمدیہ مسلمہ سے اچھی طرح واقف ہیں یا بعض ایسے بھی جو اتنی اچھی طرح واقف نہیں اور انفرادی طور پر احد یوں سے رابطہ میں ہیں، وہ اس بات سے باخبر ہوں گے کہ بطور جماعت ہم مسلسل دنیا کی توجہ امن اور سلامتی کے قیام کی طرف دلاتے رہتے ہیں۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے یقیناً ہم اپنی بساط بھر کوشش کرتے ہیں۔جماعت احمدیہ مسلمہ کے سربراہ کی حیثیت سے جب بھی کوئی موقع ملتا ہے میں ایسے معاملات پر اکثر بات کرتا ہوں۔میں ہمیشہ امن اور باہمی محبت کی ضرورت کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔یہ کوئی ئی تعلیم نہیں ہے جو احمد یہ جماعت لے کر آئی ہے، سچ تو یہ ہے کہ امن اور باہمی موافقت کا قیام بانی جماعت احمدیہ کے آنے کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک تھا۔در حقیقت ہمارا ہر عمل ان تعلیمات کے مطابق ہے جو بانی اسلام حضرت محمد پر نازل کی گئیں۔آنحضرت ﷺ کے چودہ سوسال بعد وہ پاک تعلیمات جو آپ ﷺ لائے تھے، بدقسمتی سے مسلمانوں کی اکثریت نے انہیں فراموش کر دیا اورحقیقی اسلام کو از سرنو زندہ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے بانی جماعت احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کو آنحضرت ﷺ کی پیش گوئی کے عین مطابق مبعوث فرمایا۔میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کے تعلق میں جب میں اسلامی تعلیمات پیش کروں گا تو اس نقطہ کو اپنے ذہن میں رکھیں۔میں یہ بھی بیان کر دوں کہ امن وسلامتی کے بہت سے پہلو ہیں، جہاں