اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 45
اردو قواعد اسم فاعل جمع مؤنث کی مثالیں اس میں شک نہیں کہ لکھنے والیوں نے بہت عمدہ مضامین لکھے ہیں۔سیاست کے موضوع پر اخبارات میں لکھنے والیاں بہت کم ہیں۔مفعول اور اسم مفعول سوال :: مفعول اور اسم مفعول میں کیا فرق ہے؟ جواب :: جس اسم پر فاعل کا فعل واقع ہوا سے مفعول کہتے ہیں۔مثلاً ” زید نے عمر پر ظلم کیا اس جملے میں ظلم کیا فعل ہے۔زید فاعل ہے۔جس پر فعل واقع ہوا ”عمر “ وہ مفعول ہے۔لیکن جب ہم عمر کا نام نہ لیں بلکہ یہ کہیں ظلم کیا ہوا‘ ( مظلوم ) تو یہ اسم مفعول ہوگا۔مقتول، معبود، محروم ، موصوف مکتوب وغیرہ اسم مفعول ہیں۔اسم مفعول کے صیغے درج ذیل ہیں واحد مذکر جمع مذکر مرحوم (جس پر اللہ نے رحم کیا ) مرحومین (جن پر اللہ نے رحم کیا ) واحد مونث مرحومہ (جس عورت پر اللہ نے رحم کیا ) جمع مؤنث مرحومات ( جن عورتوں پر اللہ نے رحم کیا ) 健康