اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 7 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 7

اردو قواعد بسم اللہ الرحمن الرحیم لفظ کی قسمیں اسم فعل اور حرف کی تعریف سوال :: لفظ کسے کہتے ہیں؟ جواب :: انسان منہ سے جو کچھ بولتا ہے اسے لفظ کہتے ہیں۔جیسے خدا، رسول ، نماز روٹی، ووٹی، پانی، وانی۔سوال :: لفظ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب :: لفظ کی دو قسمیں ہیں: (۱) کلمه (۲) مهمل سوال :: کلمہ کسے کہتے ہیں؟ جواب :: کلمہ اس بات کو کہتے ہیں جس کے معنی ہوں۔اور جسے سن کر مفہوم سمجھ آتا ہو جیسے خدا، رسول، نماز وغیرہ۔سوال :: مہمل کسے کہتے ہیں؟ جواب :: وہ بات یا لفظ جس کے کوئی معنی و مطلب نہ ہوں۔جیسے ووٹی ، وانی وغیرہ۔(2)