اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 44 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 44

اردو قواعد فاعل - اسم فاعل سوال : فاعل “ اور ” اسم فاعل“ کی تعریف اور ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ جواب: فاعل اس کو کہتے ہیں جو فعل ( یعنی کام ) کر رہا ہو۔مثلاً زید لکھ رہا ہے۔اس جملہ میں زید فاعل ہے کیونکہ وہ لکھنے کا کام کر رہا ہے۔اور " لکھ رہا ہے فعل ہے۔لیکن جب ہم زید کا نام نہ لیں، بلکہ یہ کہیں ”لکھنے والا“ لکھ رہا ہے۔تو لکھنے والا اسم فاعل“ کہلائے گا۔مثلاً کاتب ( لکھنے والا) ظالم (ظلم کرنے والا ) حاکم (حکم دینے والا ) عابد ( عبادت کرنے والا ) قادر ( قدرت رکھنے والا )۔اسم فاعل کے صیغے درج ذیل ہیں ۴ واحد مذکر لکھنے والا جمع مذکر واحد مونث جمع مؤنث لکھنے والے لکھنے والی لکھنے والیاں اسم فاعل جمع مذکر کی مثالیں لکھنے والے: عمدہ مضامین پر مقالہ لکھنے والے جامعہ احمدیہ کے طلبا ہیں۔لکھنے والوں : مقالہ لکھنے والوں نے تحقیق کے بعد مقالہ لکھا۔( ۴۴ )