اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 34
اُردو قواعد مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کاپی میں خوشخط لکھیں۔اور مجہول کے صیغوں کی شناخت کریں اور اُن کے نیچے سرخ روشنائی سے نشان لگائیں۔(4) تاریخ سے ثابت ہے کہ جو علم کئے گئے آخر میں وہی کامیاب ہوئے عصر حاضر میں جماعت احمدیہ پر ظلم کیا جارہا ہے۔احمدی احباب ماضی میں بھی شہید کئے گئے ، اور اب بھی شہید کئے جارہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ اور صحابیات نے بھی بہت تکالیف اٹھا ئیں۔یہ ایک حقیقت ہے جو بھی تبلیغ کے لئے جائے گا اُسے ظلم سہنا ہوگا ، می الفت برداشت کرنی ہوگی ، گالیاں سنی ہوں گی۔جامعہ کے ہر طالب علم کو یہ عزم کرنا ہوگا کہ میں جتنا بھی ظلم کیا جاؤں تبلیغ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں ایسی عبارت لکھے جس میں کم از کم دس مرتبہ مجہول کا صیغہ آیا ہو۔(۳۴)