اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 72 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 72

اردو قواعد سوال: ضرب الامثال ضرب المثل کیا ہوتی ہے؟ جواب کسی خاص موقعہ اور محل کے لئے ایک جملہ بنالینا ضرب المثل کہلاتا ہے۔مثلاً ایک انار سو بیمار یہ مثال اس وقت بیان کی جاتی ہے جب چیز تھوڑی ہو اور ضرورتمند زیادہ ہوں۔چند ضرب الامثال درج ذیل ہیں۔ضرب الامثال مفہوم آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ایک مصیبت سے نکلا اور دوسری میں پھنس گیا اندھیر نگری چوپٹ راجا جس گاؤں ملک میں بدانتظامی ہو ایک تو کروا دوسرے نیم چڑھا انسان پہلے ہی برا ہو اور بری صحبت مل جائے اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ جب قوم میں اتفاق نہ ہو اور ہر کوئی اپنی اپنی بات کہہ رہا ہو اب پچھتاتے کیا ہو جب وقت پر کام نہ کرنا اور بعد میں پچھتانا کچھ فائدہ نہیں چڑیاں چگ گئیں کھیت دیتا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے قصور خود کرنا اور دوسروں پر ناراض ہونا اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے اپنے علاقے میں کمزور بھی بہادر بنتا ہے