اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 3
بسم اللہ الرحمن الرحیم ضروری ہدایات عزیز طلبا جامعہ احمدیہ قادیان! کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لئے کچھ اصول اور قوانین بنائے جاتے ہیں۔جن کی مدد سے انسان وہ زبان آسانی سے سیکھ سکتا ہے۔نیز اپنے مافی الضمیر کو لکھتے اور بولتے وقت غلطیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔اردو زبان سیکھنے کے لئے بھی قواعد مرتب کئے گئے ہیں جو زیادہ تر عربی اور فارسی سے لئے گئے ہیں۔ان قواعد کو بڑے آسان اور سہل طریق پر اس کتاب میں تحریر کیا گیا ہے۔اگر آپ انہیں سمجھتے ہوئے اپنی تحریر وتقریر میں استعمال کریں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد اردو سیکھ جائیں گے۔اور عربی قواعد سیکھنے کے لئے بھی بہت مفید و مددگار ثابت ہوں گے۔خاکسار محمد حمید کوثر