اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 27 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 27

جمع۔مذکر۔متکلم جمع مؤنث متکلم اُردو قواعد ہم ( سب مرد ) لکھ رہے ہیں ہم ( سب عورتیں ) لکھ رہی ہیں ۱۵ ۱۶ (1) مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کاپی میں خوشخوا لکھیں اور حال کے صیغوں کو شناخت کر کے اس کے نیچے سرخ روشنائی سے نشان لگا ئیں۔(٢) اس وقت میں سڑک پر چل رہا ہوں ، اور یہ دیکھ رہا ہوں کہ ایک نوجوان ایک ہاتھ سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے ، اور دوسرے ہاتھ میں موبائیل فون پکڑا ہوا ہے اور کسی سے باتیں کر رہا ہے، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ وہ کتنا خطر ناک کام کر رہا ہے ، یہ لو، وہی ہوا جس کا خطرہ میں محسوس کر رہا ہوں، وہ ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ہے ، اور اسے شدید چوٹ لگی ہے ، سر اور منہ سے خون بہہ رہا ہے ، اس کے ارد گر دلوگ جمع ہورہے ہیں، پولیس والے بھی اس کی طرف دوڑے جا رہے ہیں ، ایمبولینس کو بلایا جا رہا ہے، بڑا خوفناک حادثہ ہوا ہے، اور یہ سزا اس نوجوان کو اپنی ہی بے وقوفی سے ملی ہے ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں مذکورہ عبارت کی طرح ایسی عبارت لکھے جس میں کم از کم دس مرتبہ ” حال“ کا صیغہ آیا ہو ((1))