اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 3
اُردو کی کتاب چهارم درج ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔بہشت اعلی لذات لعل - چشمه - منادی - معطل - عرش - مجمع صفات کاملہ - مظہر - محامد حقہ - مبداء - مرجع - متصف - منزه جوابات لکھیں - (1) اللہ تعالیٰ میں کون سی اعلیٰ لذات ہیں؟ (۲) دف کیا ہوتی ہے اور کس مقصد کے لئے استعمال کی جاتی ہے؟ (۳) خدا تعالیٰ انسانوں سے کیا چاہتا ہے؟ (۴) اللہ تعالیٰ کی کن صفات کا حضرت مسیح موعود نے مذکورہ عبارت میں ذکر فرمایا ہے؟ (۵) اس سبق میں اللہ تعالیٰ کی کون کون سی صفات بیان کی گئی ہیں؟ تمرین (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاد اس سبق کا کچھ حصہ بطور املا لکھوائے۔