اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 4 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 4

پید سبق نمبر :۲ اُردو کی کتاب چهارم حياة النبی صلی اللہ علیہ وسلم یدائش بچپن اور جوانی : مقدس بانی اسلام سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۱۲ ربیع الاول مطابق ۱۲۰ اگست ۵۷۰ عیسوی کو یا ایک جدید اور غلباً صحیح تحقیق کی رو سے ۹ ربیع الاول مطابق ۲۰ را پریل اے ۵ بروز پیر بوقت صبح پیدا ہوئے۔آپ مقبیلہ قریش کی مشہور شاخ بنو ہاشم کے چشم و چراغ تھے۔والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ تھا۔والد محترم آپ کی پیدائش سے قبل ہی فوت ہو گئے اور آپ یتیم رہ گئے۔اس طرح آپ کی پرورش کی عظیم ذمہ داری آپ کے دادا اور مکہ کے سردار عبدالمطلب نے سنبھالی۔آپ ابھی چھ ماہ کے تھے کہ مکہ کے دستور کے مطابق پرورش کے لئے آپ کو دائی حلیمہ کے سپرد کیا گیا اور حضور ان کے گھر چار پانچ برس تک رہے۔جب سوا چھ برس کے ہوئے تو مادر مشفق کا سایہ بھی سرسے اٹھ گیا۔پھر آپ اپنے دادا کی کفالت میں آگئے جنہوں نے نہایت محبت و پیار سے آپ کی پرورش کی۔ابھی دو سال بھی گذرنے نہ پائے تھے کہ دادا بھی رحلت فرما گئے۔دادا کی خواہش کے لے : بحوالہ سیرت خاتم النبین ہ مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے صاحب ،صفحہ ۹۳ مطبوعہ نظارت نشر و اشاعت قادیان۔